ابنا: موسی عبد علی نے العالم ٹی وی کو دئيے گئے انٹرویو میں اکتیس بحرینیوں کی شہریت منسوخ کئے جانے پر مبنی آل خلیفہ حکومت کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے بعد آل خلیفہ خاندان کے لئے بحرین میں کوئي جگہ نہیں ہے اور اس خاندان کے افراد کی بھی شہریت منسوخ ہونی چاہئے۔انہوں نے بحرین کے بادشاہ کو ملت بحرین کے خلاف ہونے والے تمام جرائم کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ آل خلیفہ حکومت بحرینی شہریوں کا تشخص ختم نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ بحرین کے حکام نے ملکی سیکورٹی میں خلل اندازی کے بہانے بعض علما سمیت اکتیس بحرینی باشندوں کی شہریت منسوخ کردی ہے۔بحرینی حکومت کےاس اقدام کی عالمی حلقوں نے شدید مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
12 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 364347
بحرین کے ایک سیاسی رہنما موسی عبد علی نے آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی پر تاکید کی ہے۔